وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی نے ایئر یونیورسٹی کے سابق لیکچرار فہیم محمود کی برطرفی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی (FOSPAH) نے ایئر یونیورسٹی کے سابق لیکچرار فہیم محمود کی برطرفی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جو کہ ان پر کئی طالبات کی جانب سے جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات کے بعد کیا گیا تھا۔
V/O
یہ فیصلہ دوسری انکوائری کے بعد سامنے آیا، جو کہ تحفظ خواتین قانون 2010 کے تحت مکمل طور پر نئے سرے سے کی گئی تھی۔ انکوائری میں پہلے کے نتائج کی تصدیق ہوئی، جس کے نتیجے میں فہیم محمود کو 18 اپریل 2024 سے نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

اپیل کنندہ نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انکوائری کے دوران طریقہ کار میں خامیاں تھیں، اسے منصفانہ سماعت کا موقع نہیں دیا گیا، اور انکوائری کمیٹی جانبدار تھی۔

تاہم، وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار نے انکوائری کے تمام مراحل اور گواہیوں کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا کہ تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوئی، اور اپیل کنندہ کو مکمل موقع دیا گیا۔

فہیم محمود کے خلاف شکایات میں اختیار کے غلط استعمال کا ایک مسلسل اور پریشان کن انداز سامنے آیا، جہاں چار مختلف طالبات نے ایک جیسے مگر الگ الگ واقعات بیان کیے، جن میں رات گئے نامناسب میسجز اور فون کالز، جنسی نوعیت کے تبصرے، زبردستی یا دباؤ ڈالنے والا رویہ، تعلیمی کارکردگی سے متعلق دھمکیاں، اور گریڈز کے ذریعے ذاتی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش شامل تھے۔

یہ کیس FOSPAH کے اُس پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے جو وہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں محفوظ اور باوقار ماحول یقینی بنانے کے لیے رکھتا ہے۔

FOSPAH
اُن طالبات کے حوصلے کی داد دیتا ہے جنہوں نے سچ بولنے کی ہمت کی، اور یہ یقین دلاتا ہے کہ کام کی جگہ پر ہراسانی اور بدسلوکی کے خلاف انصاف کے متلاشی ہر فرد کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، خاص طور پر تعلیمی اداروں میں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں