ننکانہ صاحب میں انصاف مانگنا جرم بن گیا۔ بھتیجے سے بدفعلی کی کوشش پر مقدمہ درج کروانے والے عامر سہیل کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا پولیس نے چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب تو کرا لیا، مگر ملزمان فرار ہو گئے۔

ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں سرانوالی بھلیر میں انصاف مانگنا جرم بن گیا۔ بھتیجے سے بدفعلی کی کوشش پر مقدمہ درج کروانے والے عامر سہیل کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے اُسے مسجد سے اغوا کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب تو کرا لیا، مگر ملزمان فرار ہو گئے۔ عامر سہیل کی حالت نازک ہے، اُسے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندان انصاف کے لیے دہائی دے رہا ہے۔

ننکانہ صاحب کے ایک گاؤں میں بد فعلی کی کوشش پر مقدمہ درج کروانا عامر سہیل کے لیے اذیت کا باعث بن گیا۔ پولیس کے مطابق عامر سہیل نے اپنے بھتیجے عمر فاروق کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کے الزام میں طارق محمود کے خلاف مقدمہ درج کروایا، جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس پر ملزمان نے منصوبہ بندی کی۔ عامر سہیل مسجد سے نماز کے بعد باہر نکلا، تو گھات لگائے مسلح افراد نے اُسے تشدد کا نشانہ بنا کر اغوا کر لیا۔

واقعے کی اطلاع 15 پر دی گئی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے عامر سہیل کو بازیاب کرایا، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی عامر سہیل کو ٹی ایچ کیو سانگلہ ہل اور پھر فیصل آباد ریفر کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ عامر سہیل کے کزن کی مدعیت میں درج کر لیا ہے، جب کہ متاثرہ خاندان کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

مغوی کے بھائی اور متاثرہ بچے کے والد کا ویڈیو بیان

دونوں مقدمات کی ایف آئی آرز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں