شیخوپورہ داموآنہ روڈ پر واقع ڈیرہ چنبل والہ میں بااثرافراد نے مشتعل ہو کر پولیو ٹیم کو زدوکوب کیا اور دھکے دیکرآبادی سے نکال دیا
پولیس ملازمین موقع پر پہنچے تو مقامی با اثر شخص حسن نواز وٹو نے پولیس و اہل علاقہ کی موجودگی میں پولیو ورکرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں خاتون پولیو ورکر کے مطابق وہ اپنی پولیو ٹیم کے ہمراہ حسن نواز وٹو کی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے انکے گھر پر پہنچیں تو حسن نواز وٹو اور اسکے بھائی نے قطرے پلانے سے منع کردیا جس پر پولیو ورکر نے چارٹ اور سرکاری آرڈر دکھاتے ہوئے واضح کیا یہ ان کی ڈیوٹی کا حصہ ہے ہمیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے تاکہ بچوں کو پولیو کے سنگین مرض کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے مگر حسن نواز وٹو اور اسکے بھائی نے پولیو ٹیم کو زدوکوب کرنا شروع کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا انکے خوف سے اہل علاقہ بھی بیچ بچاؤ کروانے آگے نہ آئے حسن نواز وٹو ڈپٹی کمشنر کا نام لیکر کاروائی کرنے کیلئے للکارتا رہا،