*_وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورہء آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ_*
لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا
اپنے دورہء آذر بائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ؛ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوئے
وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لاچین ائیرپورٹ سے دوشنبہ, تاجکستان کے لئے روانگی اور روانگی سے قبل لاچین ائیرپورٹ پر آذربائیجان ٹی وی سے گفتگو ؛ پی ٹی وی نیوز *آج دوپہر 1 بجکر 45 منٹ پر* (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق) نشر کرے گا؛ لائیو کٹ کی درخواست ہے۔
___