شورکوٹ
پورے ملک کی طرح شورکوٹ میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا پہلی ریلی میونسپل کمیٹی سے نکالی گئی اور دوسری ریلی اے سی آفس سے نکالی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان میونسپل کمیٹی کا عملہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء ریلی نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمن نے کہا کہ 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کو یہ بتا دیا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی آ نکھ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا بھارت کی طرف سے پاکستان پہ مسلط کی جانے والی جنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیکر عالمی دنیا میں یہ پیغام دیا کہ پاکستان دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ھے اور پاکستان دنیا کی ایک بڑی عالمی قوت ھے اور ھمیشہ رھے گی
