پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں بھی پولیو ٹیم پر شرپسند دہشت گردوں کا حملہ خاتون سمیت دو افراد زخمی حملہ آور شخص فرار

بھوانہ نواحی علاقے چک نمبر 190 عاربی میں مبینہ طور پر پولیو ٹیم پر حملہ خاتون سمیت دو افراد زخمی حملہ آور شخص فرار

بھوانہ کے نواحی علاقے چک نمبر 190 عاربی والا میں پولیو ورکر ٹیم جس میں شازیہ جمال اور سرفراز خان شامل ہیں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا رہے تھے کہ امجد علی جوگیرہ نامی شخص نے کسی بات پر مشتعل ہو کر مبینہ طور پر متذکرہ دونوں پر اینٹوں سے حملہ کر دیا.حملے میں شازیہ جمال کا سر پھٹ گیا اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے جبکہ سرفراز خان کا بازو فریکچر ہو گیا.پولیو ورکرز کے مطابق حملہ اور امجد علی جوگیرا ان کے موبائل فونز بھی چھین کر فرار ہو گیا.ان لوگو ں کا یہ بھی کہنا ہے کج ان کے ساتھ پولیس کی سیکیورٹی نہیں تھی ہم نے وقوعہ کی اطلاع 15 پر کال کر کے دی جس کی وجہ سے پولیس پہنچی.
پولیو ورکرز نے اپیل کی ہے کہ ڈی پی او چنیوٹ اور اعلی حکام نوٹس لیکر انہیں انصاف فراہم کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں