چین کی فیکٹری میں ہولناک دھماکا، شہر لرز اٹھا

*چین کی فیکٹری میں ہولناک دھماکا، شہر لرز اٹھا*

چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ کے شہر گاومی میں منگل کے روز ایک کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آسمان کی طرف دھوئیں کا سرمئی اور نارنجی رنگ کا بادل اٹھا، اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر سے کچھ دیر قبل شین ڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کے ورکشاپ میں ہوا۔ سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی کے مطابق ریسکیو اور طبی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں