راولپنڈی پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے پر جشن مٹھائی تقسیم ۔فیلڈ مارشل حق میں زبردست نعرے بازی

راولپنڈی

آرمی جی جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے کی خوشی میں مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر مقبول احمد خان تنویر اختر شیخ اور شیریان اکبر کی قیادت میں لیاقت روڈ پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی( )راولپنڈی آرمی جی جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر راولپنڈی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔جمعرات کی شام مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے نائب صدر ڈاکٹر مقبول احمد خان۔مسلم لیگ لیبر ونگ کے ضلعی صدرتنویر اختر شیخ۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عرفان سیال۔انجمن تاجران لیاقت روڈ کے سینیئر نائب صدر راجہ محمود۔نائب صدر شیریان اکبر چوہدری۔سیکرٹری اطلاعات افتخار احمد۔ترجمان خالد عباسی۔یو سی 46 کے رہنماؤں اخلاق عباسی۔عابد رزاق عباسی اور محمد اکبر خان کی قیادت میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سپرد کرنے کی خوشی میں لیاقت روڈ پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔کارکنوں نے ہاتھوں میں آرمی چیف سید عاصم منیر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف۔وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تصویر اٹھا رکھی تھی جبکہ”دشمن کے لیے برہنہ تصویر سید عاصم منیر سید عاصم منیر,,اور”وفا کی تصویر سید عاصم منیر سید عاصم منیر,,کے نعروں پر مشتمل کتبے بھی اٹھا رکھے تھے اس موقع پر کارکنوں نے “پاک فوج زندہ باد,,”سید عاصم منیر زندہ باد,,اور”ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری زندہ باد,,کے زبردست نعرے بھی لگا رہے تھے آخر میں آرمی چیف کے فیلڈ مارشل بننے کی خوشی میں لوگوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر وطالب علم رہنما ڈاکٹر مقبول احمدخان کا لیگی کارکنوں کے ہمراہ جشن

حکومت کی جانب سے فیلڈ مارشل بنائے جانے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد

کارکنوں اور حلقہ احباب میں مٹھائی تقسیم ۔فیلڈ مارشل حق میں زبردست نعرے بازی

پاکستان کی تصویر۔ عاصم منیر/ عاصم منیر کے نعرے

فیلڈ مارشل کا اعزاز ملک وقوم کا اعزاز ہے ۔۔ڈاکٹر مقبول احمد خان

فیلڈمارشل حافظ سید، عاصم منیر نے چیف آف آرمی اسٹاف کی حیثیت سے پاکستان کا دلیری سے دفاع کیا ۔۔ڈاکٹر مقبول احمد خان

سروسز چیف جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور بالخصوص پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔۔ڈاکٹر مقبول احمد خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں