*ٹرمپ کی مداخلت پر جنگ بندی، بھارتی نوجوان پھٹ پڑے*
بھارتی جارحیت کے دوران بھارتی میڈیا کے پھیلائے گئے جھوٹ سامنے آنے لگے
ایک ویڈیو میں اینکر کی جانب سے سوال کہ بھارت نے اسلام آباد پر قبضہ کرلیا ہے کے جواب میں نوجوان کا کہنا تھا کہ:
’’تمام مین سٹریم میڈیا پر یہ خبر چل رہی تھی اور اس فیک نیوز کو خطرناک طریقے سے پھیلایا گیا‘‘
لوگ سوال کر رہے تھے کیا بھارت نے سچ میں قبضہ کرلیا ہے؟، *بھارتی نوجوان*
ایک معروف ٹی وی جنرلسٹ روش کمار نے بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لوگ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں، *بھارتی نوجوان*
اس بات پر انہیں برا بھلا گیا گیا، ان کا مذاق اڑایا گیا، *بھارتی نوجوان*
اب جو کچھ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی میں ہوا ایسے میں روش کمار کا کہنا ٹھیک ہی تھا، *بھارتی نوجوان*
اینکر کی جانب سے جنگ بندی کے سوال پر بھارتی نوجوان کا کہنا تھا کہ؛
’’یہ دفاع سے جڑی بات ہے اور اس پر دفاعی ماہرین نے رائے دیں تو بہتر ہوگا‘‘
اگر یہ جنگ بندی بھارت کی جانب سے خود کی جاتی تو بہتر تھا، *بھارتی نوجوان*
امریکا کے دباؤ میں آکر جنگ بندی کی گئی ہے جیسے ٹرمپ کے ٹوئٹس سے پتہ چلتا ہے تو یہ غلط ہے، *بھارتی نوجوان*
ایسا لگتا ہے کہ بھارت تجارت کرنے کیلئے کسی ملک کے سامنے جھک رہا ہے، *بھارتی نوجوان*
جنگ بندی کا جشن جس طرح پاکستان میں منایا گیا اس طرح بھارت میں نظر نہیں آیا، *بھارتی نوجوان*
پاکستان کے لوگ اسے اپنی سفارتی سطح پر کامیابی سمجھتے ہیں، *بھارتی نوجوان*
اگر بھارتی حکومت کہتی کہ ہم نے جنگ بندی کی پاکستان کے کہنے پر تو اس کا تاثر مختلف ہوتا، *بھارتی نوجوان*
امیت شاہ نے بھی لوک سبھا میں کانگریس دور میں کہا تھا کہ اگر تین روز جنگ چلتی تو بھارت کشمیر پر قبضہ کرلیتا، *بھارتی نوجوان*
اگر بھارتی فوج پاکستان میں گھس چکی تھی جیت رہی تھی تو پھر جنگ بندی کیوں کی گئی؟، *بھارتی نوجوان*