پشاور کے مضافاتی علاقہ اڑمڑ میں فائرنگ سے 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ ارمڑ کی حدود خٹکو پل میں واقعہ پیش آیا ہے،
ملزمان شمشاد اور منصور پسران مرشاد علی ساکنان ارمڑ میانہ نے فائرنگ کرکے 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی،
مقتولین کے نام
۱ ۔ مسماۃ (ش) زوجہ اطلس
دو ۔ مسماۃ (ن) زوجہ رمضان
تین ۔ حضرت امین ولد اطلس
چار ۔ فضل امین ولد اطلس
پانچ ۔ طفلکہ ہما دختر فضل بمعر دس سال
چھ ۔ طفل احمد ولد فضل امین بمعر تین سال
اسی طرح فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون مسماۃ (ب) زوجہ نسیم لگ کر شدید زخمی ہو گئی ہے،
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،
جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے
تین دن قبل فضل امین کی اہلیہ وفات پاچکی تھی، ملزمان کو شک۔تھا فضل امین کی اہلیہ کو مبینہ طور پر پھانسی کے ذریعے قتل کیا گیا ہے
مزید تفتیش جاری ہے