سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا طالبات سے خطاب۔۔ پاک فوج کی جرات اور قومی یکجہتی کو سراہا گیا
سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ کا فیصلہ کن موڑ تھا جس میں پاک فوج نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی آمد ان کے لیے جذباتی لمحہ ہے، جنہوں نے قوم اور فوج کی بہادری کا اعتراف کیاوزیر دفاع نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں ایسی قربانیوں اور اتحاد کی مثال نہیں ملتی، آج کی جنگ دہشت گردی کے خلاف ہے اور قوم متحد ہو چکی ہے۔انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ نئی نسل کو قومی تاریخ سے روشناس کروایا جائے تاکہ وہ اپنی پہچان اور قربانیوں کو نہ بھولیں۔
خواجہ آصف نے بھارتی جارحیت پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔وزیر دفاع نے کہا مشرقی سرحدوں پر دشمن ہو شکست سے دوچار کیا اب مغربی سرحد پر بھی اللہ کے کرم سے کامیابی حاصل ہوگی، انہوں نے کہا شہداء و غازیوں کے نام پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
