اٹک مسلح افواج کی پاک بھارت جنگ میں شاندار کامیابی کے سلسلہ میں اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر یز کے وفد نے خصوصی دعوت پر آرٹلری سینٹر اٹک کا دورہ کیا جہاں اسٹیشن کمانڈانٹ آرٹلری سنٹر بر یگیڈئیر عدنا ن رشید سے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر اسماء عدنان ،مسزسی ا و ای ایم ایچ اٹک آمنہ افضال ،میجر ڈاکٹر شمائلہ سی ایم ایچ اٹک موجود تھیں جبکہ اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر یز کے وفد کی قیادت گروپ لیڈر ،چیئرپرسن سارک ونیشنل بز نس وومن کونسل حنا منصب خان نے کی وفد میں صدر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر یز ارم خان،نائب صدر رومانہ جبین،چیف ایگز یکٹو رضوانہ ندیم،ممبر ایگز یکٹوکمیٹی صائمہ اشتیاق،صبا ء ولیم ،نبیلہ شاہین،عروبہ قریشی،قر اۃ العین،رابعہ ندیم ،نعیمہ نسیم،سابق صدر ایوان صنعت و تجارت اٹک ،چیئرمین اسٹینڈ نگ کمیٹی برائے صحت ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان ،مشیر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر یز طارق محمود،جنرل سیکرٹری محمد ارسلان اور دیگر نے شر کت کی ،وفد نے اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر یز کی جانب سے مسلح افواج کی تاریخی کامیابی پر بر یگیڈئیر عدنا ن رشید کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، بر یگیڈئیر عدنا ن رشید نے اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر یز کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ قوم نے مسلح افواج جو حوصلہ ،ہمت،جوش اور ولولہ عطاکیا،اس کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی،پوری قوم نے جس جذبے کا اظہار مسلح افواج کے ساتھ کیا ،ا س نے ہمارے حوصلوں کو جلا بخشی،مسلح افواج اور خاص طورپر پاک فصائیہ نے جو تاریخ رقم کر کے طاقت ور دشمن کے دانت کھٹے کیے،یہ سب کامیابی ملک بھر کے عوام کے جوش اور جذبے سے ملی ،مسلح افواج آئندہ بھی قوم کی توقعات پر پوری اترے گی ، گروپ لیڈر ،چیئرپرسن سارک ونیشنل بز نس وومن کونسل حنا منصب خان نے کہاکہ بز نس کیمو نٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ہمیشہ مسلح افواج کا بھر پور ساتھ دیاہے اور آئند ہ بھی اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر یز مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر میدان میں ان کا ساتھ دے گی ۔
