مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کا اےسی حمیرا شاہ کا فتح جنگ میں جبی گاؤں کا دورہ کرکے بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے محبوب اعوان کی قبر پر فاتحہ خوانی

اٹک
مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کا اےسی حمیرا شاہ کا فتح جنگ میں جبی گاؤں کا دورہ کرکے بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے محبوب اعوان کی قبر پر فاتحہ خوانی
ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) محمد سلیم شہزاد، سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرا شاہ نے فتح جنگ میں منعقدہ یومِ تشکر کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر عوامی نمائندوں اور مقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب کے بعد مہمانوں نے جبی گاؤں کا دورہ کرکے بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے محبوب اعوان کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن) حاجی ذوالفقار علی بلوچ، سٹی صدر فتح جنگ چوہدری ظہور احمد، اور دیگر پارٹی رہنماء و کارکنان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں