اٹک ۔ راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر مٹھیال چوک جنڈکے قریب کار اور ہائی ایس میں تصادم، 2 افراد جھلس گئے، 14 زخمی۔ ہائی ایس کرک سے راولپنڈی جا رہی تھی ۔ تصادم کے نتیجہ میں ہائی ایس میں آگ بھڑک اٹھی۔
تصادم کے نتیجہ میں خاتون اور ایک بچہ جھلس کر جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 جنڈ کی 2 ایمبولینسز اور فائر وہیکل موقع پر پہنچیں۔
موقع پر موجود لوگوں نے تمام زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز کے پہنچنے سے قبل قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔
جن میں سے 3 افراد کو ریسکیو ایمبولینس میں تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کیا جبکہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا