پاکستانی افواج نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ساتھ نیوز کانفرنس

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ساتھ نیوز کانفرنس
افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔
پاکستانی افواج نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا
6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے
پاکستانی نوجوانوں نے انفارمیشن وار میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیا
ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں
بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا
اللہ کے شکر گزار ہیں اس نے ہمیں فتح دی
پاک افواج نے 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا
بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی اہداف کو بھاری نقصان پہنچایا گیا
پونچھ میں ریڈار اسٹیشن تباہ کیا گیا
مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج نے پاکستان کے عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا کردیا، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، پاک فوج وزیراعظم پاکستان اور انکی کابینہ کی شکرگزار ہے جنہوں نے تاریخی فیصلے کیے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ماد وطن کی حفاظت کیلئے پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو پاک فوج کیساتھ کھڑے ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
فوج وزیراعظم پاکستان اور انکی کابینہ کی شکرگزار ہے جنہوں نے تاریخی فیصلے کیے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے بھارت جارحانہ رویے کے ساتھ انصاف کیا۔۔ اور اپنی قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
: ” بنیان مرصوص ” کے ذکر والی قرآنی آیات کی تلاوت ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا آغاز

افواجِ پاکستان نے اپنے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستانی نوجوانوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جنگ میں بہترین کردار ادا کیا، شُکر گزار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

میں پاکستان کے ان تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ان حالات میں پاکستان کے انفارمیشن اور سائبر سولجر ہونے کا فرض ادا کیا
ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت میں 26 اہداف کی منجی ٹھوکی گئی. ڈی جی آئی ایس پی آرمسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ، اودھم پور، پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ، اودھم پور، پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان ائیر فورس نے کامیابی کے ساتھ بھارت کے S400 کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ڈی جی آئی آیس پی آر

کنٹرول لائن پر بھارت کی ان تنصیبات کو نشانہ بنایا جو آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں پر حملہ کررہے تھے
ڈی جی آئی ایس پی آر
: ہماری ہمدردیاں شہداکےاہل خانہ کیساتھ ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج کے پاس جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سی صلاحیتیں ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ نے بھارت کے دفاعی نظام ایس 400 کو دو مقامات پر نشانہ بنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
الحمدللہ افواج نے قوم سے کیا وعدہ پورا کردیا، ڈی جی

افواج کے ایک ایک فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ترجمان

ہر ایک نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا،ترجمان

ہم پاکستانی نوجوانوں کے ہمیشہ شکرگزار رہیں گے،ترجمان

جنہوں نے ڈیجیٹل فورم پر محاذ کو سنبھالے رکھا، ترجمان

پاکستانی میڈیا کے شکرگزار ہیں، جو آہنی دیواربنے رہے،ترجمان

سیاسی جماعتوں کی حمایت کے بھی شکرگزار ہیں، ترجمان

سیاسی جماعتیں متحد ہو کر افواج کے ساتھ کھڑی رہیں،ترجمان

وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے بہترین کام کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک افواج نے ٹیکسٹ بک معیار کی کارکردگی دکھائی،ترجمان

تینوں افواج نے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ صلاحیت کامظاہرہ کیا،ترجمان

بھارت میں 26فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان

ان میں کشمیر اور بھارت کے اندر اہداف شامل ہیں، ترجمان

سورت گڑھ، بھٹنڈا، اونتی پورہ اور پٹھان کوٹ شامل ہیں، ترجمان

بھارتی براہموس میزائلوں کو ذخیرے کو بھی تباہ کیا، ترجمان

بھارت کے ایس400بیٹری سسٹم کو کامیابی سے ہدف بنایا،ترجمان

کنٹرول لائن پر بھارتی فوجی اہداف کو تباہ کیا، ترجمان

ان تنصیبات سے آزادکشمیر کے عوام کو نشانہ بنایاجاتا تھا،ترجمان

بھارتی فوجی سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوگئے، ترجمان

بھارت نے ڈرونز سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی،ترجمان

ہم نے نئی دہلی سمیت بھارت کے حساس شہروں کو نشانہ بنایا،ترجمان

ان شہروں تک رسائی کے لیے ڈرونز کو استعمال کیا، ترجمان

پاکستانی افواج نے بھرپور سائبر حملے بھی کیے، ترجمان

پاکستان کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

حالیہ تنازع میں اس میں سے کچھ کا محدود استعمال کیا، ترجمان

بھارت براہ راست پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،ترجمان

آپریشن بنیان مرصوص یکجہتی کی بہترین مثال ہے، ترجمان

جب بھی ہماری سالمیت کو خطرہ ہوا تو ردعمل جامع ہوگا، ترجمان
*ڈی جی آئی ایس پی آر کی فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس*

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے جو وعدہ قوم سے کیا تھا، اللہ کے فضل سے پورا کر دکھایا۔ دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، لیکن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بروقت اور فیصلہ کن ردعمل دیا، پانچ بھارتی جنگی طیارے تباہ کیے، اور دنیا کو پاکستان کی فضائی برتری کا اعتراف کروایا۔ پاک بحریہ نے بھی سمندری حدود میں دشمن کو بھرپور جواب دینے کی مکمل تیاری ظاہر کی۔ ہماری تینوں مسلح افواج مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دشمن کو معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان صرف باتوں پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتا ہے۔
*ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس میں قومی یکجہتی کو سراہا گیا*

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے پر ہم تمام سیاسی جماعتوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ قومی اتحاد اور یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ سیاسی قیادت نے اختلافات سے بالاتر ہو کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک زندہ اور متحد قوم ہے۔ جب سیاستدان، عوام اور ادارے ایک صفحے پر ہوں تو دشمن کی ہر چال ناکام ہو جاتی ہے۔ پاک فوج قوم کے اس اعتماد پر پورا اترے گی اور پاکستان کا پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا۔
: *ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قومی اتحاد کو خراج تحسین*

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے پر ہم تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔ اس نازک مرحلے پر سیاسی قیادت نے اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی اور بالغ نظری کا مظاہرہ کیا، جو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی سب سے مقدم ہے۔ دشمن کی سازشیں تبھی ناکام ہوتی ہیں جب قوم متحد ہو۔ افواجِ پاکستان اس قومی اعتماد کو سلام پیش کرتی ہیں اور ہر محاذ پر اس حمایت پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہی اتحاد ہماری اصل طاقت اور کامیابی کی ضمانت ہے۔
*ڈی جی آئی ایس پی آر کا نوجوانوں کو خراجِ تحسین*

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میں پاکستان کے ان تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مشکل حالات میں نہ صرف سچ کا ساتھ دیا بلکہ انفارمیشن وار اور سائبر جنگ میں پاکستان کا مؤثر دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ:
ہمارے نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر دشمن کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پردہ چاک کیا، پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں رکھا، اور ڈیجیٹل محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل اور فکری سرحدوں کے محافظ ہیں۔ پاک فوج ان کی حب الوطنی، جذبے اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ یہی نوجوان پاکستان کے روشن کل کی ضمانت ہیں۔
*ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ بھارتی جارحیت اور پاکستان کا جواب*

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارت نے اپنی جارحیت میں معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس بزدلانہ کارروائی کا مؤثر جواب دیا۔ پاک فضائیہ نے ان تمام بھارتی بیسز کو کامیابی سے نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ردعمل نہ صرف دفاعی نوعیت کا تھا بلکہ یہ واضح پیغام بھی تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور درست نشانہ بنا کر جواب دے گا۔ ہماری فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گا، اور ہر حملے کا جواب قومی وقار اور انسانی اقدار کے مطابق دیا جائے گا۔
*ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ قوم، میڈیا اور قیادت کو خراج تحسین*

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے، جو بھارت کے جنگی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے ان حالات میں پاک فوج کے ساتھ “بنیان مرصوص” کی طرح یکجہتی دکھائی، جو ہماری اصل قوت ہے۔ اسی طرح پاکستان کا قومی میڈیا بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا، اور سچ کو اجاگر کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں اہم اور بروقت فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، عوام، قیادت اور میڈیا کے باہمی اعتماد اور اتحاد نے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
*بھارت کے ایس-400 دفاعی نظام پر کاری ضرب*

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے سب سے جدید اور مہنگے سمجھے جانے والے دفاعی نظام “ایس-400” کو دو مختلف مقامات پر مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی نہ صرف پاکستان کی تکنیکی برتری کا ثبوت ہے بلکہ دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ایس-400 جیسے نظام کو نشانہ بنانا معمولی بات نہیں، مگر ہماری فضائیہ نے یہ کارنامہ اپنی مہارت، جرات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے دشمن کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
*ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ بھارت میں دہشتگردی کے مراکز پر پاکستانی کارروائی*

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے ان 26 بھارتی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا جو براہ راست پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے، ریاست مخالف عناصر کو سپورٹ کرنے، اور معصوم شہریوں پر حملوں میں استعمال ہو رہی تھیں۔ انہوں نے کہا “یہ تنصیبات دہشتگردوں کے تربیتی مراکز، کمانڈ اینڈ کنٹرول بیسز، اور وہ مراکز تھے جہاں سے پاکستان کے خلاف خفیہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ان کارروائیوں کا مقصد صرف جواب دینا نہیں تھا بلکہ پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانا اور آئندہ کسی بھی مہم جوئی کو روکنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہدفی کارروائیاں عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے کی گئیں، اور دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا بلکہ دہشتگردی کے اصل منبع کو نشانہ بنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور ہر دشمن سازش کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔
*ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں*

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کسی بھی جانب سے آنچ آئی تو اس کا بھرپور، فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہم امن چاہتے ہیں، لیکن کمزوری ہرگز نہیں۔ دشمن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ہر محاذ پر جواب دینے کی جرات اور طاقت بھی رکھتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں اور قوم کی حمایت ان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ کوئی بھی جارحانہ قدم ہماری سرزمین، فضاؤں یا سمندری حدود کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ پاکستان کی خودمختاری مقدس ہے اور اس پر کوئی سودے بازی ممکن نہیں۔
*ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کا اعلان*

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان نے آپریشن “بنیان المرصوص” کا آغاز کیا، جو مکمل حکمتِ عملی، ٹیکنالوجی اور درستگی کا شاہکار ثابت ہوا۔ اس آپریشن میں فتح-1 میزائلوں اور جدید اسمارٹ ویپن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے بنیادی ڈھانچے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے 26 سے زائد فضائی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جن میں سے کئی مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں وہ اڈے شامل تھے جہاں سے پاکستان کے خلاف فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی یا جنہیں دہشتگردی کی معاونت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آپریشن “بنیان المرصوص” نہ صرف ایک فوجی کامیابی تھی بلکہ اس نے دشمن کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنے دفاع،خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔ پاکستان نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف ان مقامات کو نشانہ بنایا جو براہِ راست ملکی سلامتی کے لیے خطرہ تھے۔
*ڈی جی آئی ایس پی آر کا روحانی اور پُراعتماد پیغام اللہ کی مدد سے فتح ہماری ہوئی*

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا وہ اپنی سازشیں کر رہے تھے اور اللہ اپنی خفیہ تدبیر فرما رہا تھا، اور بے شک اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔” انہوں نے کہا کہ دشمن نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر حملہ کیا، مگر وہ بھول گئے کہ اس قوم کی حفاظت صرف افواج پاکستان ہی نہیں بلکہ ربِ کائنات بھی فرما رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دشمن کی ہر سازش، منصوبہ بندی اور حملہ ناکام ہوا، کیونکہ پاکستان کی پشت پر ایک عظیم رب کی مدد اور ایک متحد قوم کا اعتماد موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی صرف ہتھیاروں یا ٹیکنالوجی کی نہیں بلکہ ایمان، نیت اور اللہ کی نصرت کی مرہونِ منت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی ایمان، یہی اتحاد اور اللہ پر بھروسہ ہماری اصل قوت ہے، اور یہی ہمیں ہر میدان میں سرخرو رکھے گا۔
سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا موقف واضح ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں پر ظلم کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ہم نے آپ سے کہا تھا کہ جارحیت کا جواب دیا جائے گا، ترجمان

اس کا وقت، جگہ اور طریقہ کار ہم طے کریں گے، ترجمان

آپ کو بتایاتھا، حملہ کریں گے تو دنیا کو پتا چل جائے گا، ترجمان

آپ کو موت کا خوف لاحق ہے، ہم تو شہادت کے عاشق ہیں،ترجمان
یہ تنازع 1.6ارب افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتا،ترجمان

پاکستان نے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کے پاس کوئی بھارتی پائلٹ نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ باتیں سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا ہیں، سچ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کی پوزیشن بہت واضح ہے، ترجمان

جموں کشمیر کا مسئلہ عالمی تنازع ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت اس تنازع کو اندرونی مسئلہ بنانا چاہتا ہے، ترجمان

بھارت کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے،ترجمان

استصواب رائے کشمیری عوام کا حق ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

پہلگام واقعہ کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، ترجمان

پاکستانی عوام امن کے قیام پر خوشیاں منا رہے ہیں، ترجمان

پاکستان میں جہاں بھی چاہیں جا کر دیکھ لیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستانی افواج سیزفائر کی سختی سے پابندی کررہی ہیں، ترجمان

ہماری طرف سے کوئی خلاف ورزی نہیں کی جا رہی، ترجمان
پاک فضائیہ کا کوئی ثانی نہیں، ائروائس مارشل اورنگزیب

پاک فضائیہ اور بھارتی فضائیہ کا مقابلہ 6-0 رہا، ائروائس مارشل

پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے قبل بھی ڈرونز پرنظر تھی
جب بھی یہ آبادی کے قریب آئے انھیں تباہ کیا گیا، ائروائس مارشل

ڈرونز کا سسٹم منجمد کرکے انھیں بے کار بنایا، ائروائس مارشل

پاکستان نے اپنے جی پی ایس جیمرز استعمال کیے،ائروائس مارشل

متعدد براہموس کا رخ موڑنے میں بھی کامیاب رہے،ائروائس مارشل

بھارتی براہموس قریب کے پڑوسی ملک میں بھی جاگرا،ائروائس مارشل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں