بزدل بھارتی فوج نے ضلع حویلی کہوٹہ میں لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ چار افراد زخمی ڈپٹی کمشنر حویلی آزاد کشمیر

حویلی کہوٹہ

ڈپٹی کمشنر حویلی، راجہ عمران شاہین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بزدل بھارتی فوج نے ضلع حویلی کہوٹہ میں لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ لائن آف کنٹرول اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بسنے والے شہریوں کی ہر ممکن مدد اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
راجہ عمران شاہین نے کہا کہ بھارتی افواج اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں، کیونکہ بہادر کشمیری عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کی معاونت کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات اور متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اتحاد اور حوصلے کا مظاہرہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں