Skip to content
Post Views: 21
کوٹلی(پی آئی ڈی ) کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے ڈی آئی جی میرپور ریجن ڈاکٹر لیاقت علی کے ہمراہ ضلع کوٹلی کا دورہ کیا اور ہندوستان کی جارحیت کا شکار بننے والے بے گناہ بہن بھائی اور ایک خواتین کی شہادت پر ان کی قبروں پر حاضری دیتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ کمشنر اور ڈی آئی جی نے کھوئی رٹہ میں بھی گھر جاکر خاتون کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی کمشنر چوہدری مختار حسین نےسب سے پہلے بائی پاس روڈ پر ہندوستان کے میزائل حملے میں شہید کی گئی مسجد اور معصوم بہن بھائی کی جائے شہادت کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میجر (ر) ناصر رفیق اور ایس پی عدیل احمد لنگڑیال،اسسٹنٹ کمشنر سہیل بشیر بھی موجود تھے۔ کمشنر میرپور ڈویژن اور ڈی آئی جی ایل او سی کے قریب فتح پور تھکیالہ شہدا کے آبائی گاؤں گئے جہاں انھوں نے شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی اور کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے حکومت کی طرف سے شہدائے کے بھائی کو دس دس لاکھ کے چیک پیش کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیماب اسلم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر بحالیات اور کمشنر میرپور ڈویژن نے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گااور قابض ہندوستان سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل مزید قریب آگئی ہے۔ وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ ہندوستان نے بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناکر دنیا کے سامنے اپنا وحشی پن دکھایا ہے دنیا جانتی ہے کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے اور نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا نے یہاں کا دورہ کرکے بھی دیکھ لیا کہ ہندوستان نے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا وہ عبادت گاہیں اور شہری رہائشیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے بزدلانہ اقدام سے آزاد کشمیر کے عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے یہاں کی عوام کو مسلح افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ کمشنر میرپور ڈویژن نے شہدا کی قربانیوں بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کو یقین دلایا کہ پوری قوم ان کی ساتھ کھڑی ہے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو عوام کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ ہندوستان کی فوج نے پہلگام کے واقعے کے نام پر ایک کھلی جارحیت شروع کررکھی ہے اور ساری ایل او سی پر نہتے،بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشتگردی کانشانہ بنا رہی ہے اور کسی حقوق انسانی یا بین الاقومی قوانین کا پاس نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور انشااللہ مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہوکر پاکستان میں شامل ہوگا ۔وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی ،کمشنر چوہدری مختار حسین،ڈی آئی جی ڈاکٹر لیاقت علی ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے دوران جان بحق ہونے والی خاتون کی قبر پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے تعزیت کا اظہار کیا۔ بعدازاں کمشنر اور ڈی آئی جی کھوئیرٹہ اندھا گھوڑا گئے اور شہید ہونے والی زوجہ قمر کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ جبکہ کمشنر میرپور ڈویژن نے حکومت کی طرف سے دس لاکھ کا چیک شہیدہ کے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قیصر اسلم ، پرنسپل پرائیویٹ کالج صیاد راجہ ،دسٹرکٹ کونسلر کھوئی رٹہ ارشاد راجا نوید ایڈوکیٹ بھی موجود تھے
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں