آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے پارلیمنٹرین نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نائب وزیر خارجہ برائے کشمیر کی تعیناتی اور بیرون ممالک میں سفارتی وفود بھیجنے کا مطالبہ کردیا ۔
قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر ،پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزراء سردار جاوید ایوب اور سید بازل علی نقوی نے مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کو بھارتی ڈرامہ قرار دیا ۔پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹرین نے پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے پیش نظر بھارتی جارحیت کو عالمی سطح بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی وفود بھیجنے اور نائب وزیر خارجہ برائے کی تقرری کا مطالبہ کیا ۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سپیکر اور ممبران نے آزاد کشمیر میں ایل او سی پر بسنے والے شہریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے پکے بنکرز تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا پارلیمنٹیرین نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا
مظفرآباد : پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمنٹرین کے سپیکر قانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبر،سردار جاوید ایوب اور بازل نقوی کا پریس کانفرنس سے خطاب ۔ پہلگام واقعہ کے خلاف آزاد کشمیر اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کی ۔مقبوضہ کشمیر کو ڈی ملٹرائز کیا جائے۔پہلگام واقعہ کی آزاد تحقیقات اور اس میں ملوث قوتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نائب وزیر خارجہ برائے کشمیر کی تقرری کا مطالبہ بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی وفود بھیجے جائیں ۔پاکستان میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے پکے بنکرز،تعمیر کیئےجائیں پہلگام میں بھاتی ڈرامہ فلاپ ہو چکاہے ۔ بھارت کی طرف سے مردہ قرار دیئے گئے زندہ بول پڑے ۔ وزیرحکومت سردار جاوید ایوب پاکستان پیپلزپارٹی افواج پاکستان اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر جواب دیں گے