تھانہ داسو پولیس کی بڑی کاروائی، کیبل چور گرفتار چوری شدہ کاپر کیبل اور 20 ہزار روپے کی نقدی برآمد ۔۔۔
•ڈی پی او کوہستان اپر فرمان اللہ (پی پی ایم) کےاحکامات کی تعمیل میں کوہستان اپر پولیس کاچوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔۔۔
•ایس ایچ او تھانہ داسو عبدالصمد خان نے ڈی ایس پی سرکل داسو تنویر خان کی زیر نگرانی ہمراہ نفری پولیس کاروائی کرتے ہوئے سراج الدین ولد شریف شاہ سکنہ گجر بانڈہ ہال تیال داسو کو دوران ناکہ بندی برسین کے مقام سے گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 200 فٹ کاپر کیبل اور 20 ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی ہے ۔۔۔
•ملزم کے خلاف تھانہ داسو میں مقدمہ علت نمبر 52 زیر دفعہ 380/381/34 PPC قبل ازیں درج کیا گیا تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔