سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کے خلاف درج مقدمات کے متعلق ٹی وی چینلز کی جانب سے متنازعہ پروگرامات کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

*اسلام آباد:*
مورخہ 01 مئی 2025۔
***
***
***
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کے خلاف درج مقدمات کے متعلق نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے متنازع پروگرامات کرنے کا معاملہ۔۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی چینلز آج نیوز،ڈان نیوز اور اینکرپرسن منیزے جہانگیر کے خلاف کاروائی کے لئے دائر پٹیشن پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس انعام امین منہاس نے جنرل سیکریٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی جانب سے دائر پٹیشن پر ایک صفحہ کے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پیمرا اور کونسل آف کمپلینٹس پیمرا کو پٹیشنر کی درخواست پر ایک ماہ کے اندر فیصلہ کرنے کا کا حکم۔۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پیمرا اور کونسل آف کمپلینٹس کو پٹیشنر کا موقف سننے کا بھی حکم۔۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پیمرا اور کونسل آف کمپلینٹس کو پٹیشنر کی جانب سے دی گئی درخواست اور پٹیشن میں اٹھائے گئے تمام معاملات کو حل کرنے کا حکم۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں