ملتان میں کیری ڈبہ میں آتشزدگی کا واقعہ,آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر جاں بحق,ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے
ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق ملتان کے علاقے قاسم بیلہ روڈ پر کیری ڈبہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا کیری ڈبہ میں سوار چار افراد جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے,زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیاگیا,زخمی ڈرائیور کے مطابق ملتان ائیرپورٹ جانے کے دوران ہی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی,ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کا مزید کہنا تھا جاں بحق افراد کی شناخت حاکم,کاشف,زیشان اور سجاد کے نام سے ہوئی,زخمیوں میں ڈرائیور نذیر اور شہباز شامل ہے جبکہ دوسری جانب کیری ڈبہ میں ابتدائی طور پر آگ لگنے کیوجہ سامنے نہیں آسکی