تورغر میں دریائے سندھ پر شانگلہ دیدل کماچ جانے والی چیئرئ لفٹ کا دریائے عین وسط میں رسہ ٹوٹنے سےاس میں موجود افراد پھنس کررہ گئ

تورغر میں دریائے سندھ پر شانگلہ دیدل کماچ جانے والی چیئرئ لفٹ کا دریائے عین وسط میں رسہ ٹوٹنے سےاس میں موجود افراد پھنس کررہ گئے،لفٹ میں اسوقت موجودنوافراد بھی دریا کے اوپر پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیاہے۔چئیرلفٹ میں سوار افراد تورغرجدباء سے دیدل کماچ جارہے تھے۔ڈی سی تورغرصفدراعظم قریشی ریسکیو ٹیم مقامی لوگ پہنچ گئےہیں۔تاکہ لفٹ میں پھنے افراد کو بحفاظت نکالا جاسکے ۔انتظامیہ کے مطابق لفٹ رسہ ٹوٹنے کے سبب درمیان مین دریائے اوپر معلق ہے۔ ڈپٹی کمشنر تورغرصفدر آعظم قریشی نے بتایاکہ ریسکیو1122 سمیت مقامی ماہر لوگ پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے سرگرم ہیں۔وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے بھی تورغرسے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان کے رابطے پر ریسکیو ٹیمیں بھیجنے کاحکم دیدیا ہے تاکہ پھنسے افراد کو بحفاظت نکالاجاسکے۔ڈی سی نے کہاکہ انشاء اللہ پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیاجائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں