*لائن آف کنٹرول*
آج وردی میں ملبوس ایک بھارتی بی ایس ایف کا سپاہی زیرو لائن عبور کر کے بی پی نمبر 208/7 کے قریب تقریباً 30 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔ یہ واقعہ بی کمپنی کے ذمہ داری کے علاقے میں پاکستانی پوسٹ محفوظ کے سامنے پیش آیا۔ بی ایس ایف سپاہی کو پاکستانی رینجر کے سپاہی نے فوری طور پر پکڑ لیا۔ تلاشی لینے پر، مندرجہ ذیل اشیاء کو ضبط کیا گیا:
ایک G2 رائفل، 60 راؤنڈز کے ساتھ تین میگزین، ایک پانی کی بوتل، دو مچھر بھگانے والے (اگربتی)، ایک ٹارچ، ایک واکی ٹاکی سیٹ، ایک لائٹر اور ایک کپڑے کا بیگ۔
گرفتار شخص کی شناخت کانسٹیبل پی کے سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ جو 18/28 ٹی سی مکھر جی اسٹریٹ، کولکتہ مغربی بنگال ، ضلع ہگلی کا رہائشی ہے ۔ اس نے 17 سال تک بھارتی فورس میں خدمات انجام دیں۔ جب کہ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ 24 بی ایس ایف بٹالین سے ہے، پاکستانی انٹلیجنس کے ریکارڈ میں اس کی یونٹ کو 182 بی ایس ایف بٹالین کے طور پر شناخت کرلیا گیا۔ مزید تفتیش اور چائے پلانے کیلئے سنگھ کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ۔