چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ برصغیر کی سرزمین پر اسلام کی روشنی پھیلانے کا سہرا عظیم اولیاء اور صوفیاء کرام کو جاتا ہے

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ برصغیر کی سرزمین پر اسلام کی روشنی پھیلانے کا سہرا عظیم اولیاء اور صوفیاء کرام کو جاتا ہے اور انہی ہستیوں نے اپنی تعلیمات اور تبلیغ کے ذریعے اسلام اور امن کا پیغام عام کیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آٹھویں بین الاقوامی مولانارومی اور حضرت سلطان باہو کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم انسٹیٹیوٹ کی علمی و تحقیقی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ نوجوان نسل کو صوفیاء کرام کی تعلیمات سے روشناس کرانے میں قابل قدر کردار ادا کر رہ ہے۔ ہم یہاں مولانا جلال الدین رومی اور حضرت سلطان باہو جیسے عظیم صوفی شعراء و اولیاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ برصغیر میں اسلام کی روشنی پھیلانے میں اولیاء کرام کا کلیدی کردار رہا ہے، جنہوں نے امن، محبت، بھائی چارہ اور اخلاق کی بنیاد پر دین اسلام کا پیغام عام کیا۔چیئرمین سینیٹ نے زور دیا کہ صوفیائے کرام نے اپنی تعلیمات اور کردار کے ذریعے نہ صرف دین کی خدمت کی بلکہ مقامی زبانوں میں شاعری اور خطابت کے ذریعے اللہ کے پیغام کو ہر دل میں اتارا۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ موجودہ شدت پسندی کے برعکس، مسلمان حکمرانی کے دور میں بین المذاہب ہم آہنگی تھی۔ حضرت سلطان باہو مولانا رومی اور دیگر اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کر کے اسلامی فوبیا جیسے چیلنجز سے با آسانی نمٹا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں