پاکستان ریلوے میں اعلیٰ سطحی تبادلے و تعیناتیاں
اسلام آباد وزارت ریلوے، حکومتِ پاکستان نے بی ایس-19 اور بی ایس-20 گریڈ کے افسران کے اہم تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ان تبدیلیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق:
محمد ناصر خلیلی، جو اس وقت ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی کے عہدے پر فائز تھے، ان کو پروجیکٹ ڈائریکٹر/PAEMS تعینات کر دیا گیا ہے۔
محمد حنیف گل، ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور، کو چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ/سیفٹی، ہیڈکوارٹرز آفس لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
طارق لطیف، جو اس وقت ڈی جی ویجی لینس کے عہدے پر تھے،ان کو ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور مقرر کر دیا گیا ہے۔
محمود الرحمٰن لاکھو کو کراچی میں ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
طارق انور سپرا کو ڈائریکٹر جنرل/پبلک ریلیشنز، ہیڈکوارٹرز آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
یہ تبادلے سیکریٹری/چیئرمین ریلوے کی منظوری سے عمل میں لائے گئے ہیں، اور افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھالیں۔