جھنگ میں تحریک جوانان پاکستا ن کے زیر اہتمام پاک فوج ہمارا فخر کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تاجران ،مذہبی و سیاسی راہنمائوں سمیت شہریوں نے شرکت کی
وی او:تحریک جوانان پاکستان کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج ہمارا فخر کے عنوان سے ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی اور بھرپور انداز میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر مختلف ذرائع سے خطیر رقم خرچ کر کے پاک فوج کے خلاف نوجوان نسل کو ورغلا رہے ہیں لیکن غیور نوجوانون سے ان کے مذموم ارادے خاک میں ملا دئے ۔
سیمینار میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شرکاء نے عہد کیا کہ وہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اندرونی و بیرونی دشمنوں کے گھنونے ارادوں کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے
