فورٹ عباس سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کا ایک گروپ منورہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار 5 عمرہ زائرین شہید

فورٹ عباس سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کا ایک گروپ چند روز قبل سعودی عرب روانہ ہوا۔ مدینہ منورہ جاتے ہوئے یہ قافلہ ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گیا۔

چشتیاں سعودی عرب میں مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس کو المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ بدر کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں فورٹ عباس کے ایک ہی خاندان کی دو خواتین جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔سعودی ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جاں بحق ہونے والوں میں آمینہ بی بی ۔رخسانہ بی بی شامل ہیں، جبکہ محمد رمضان، فوزیہ بی بی اور عائشہ علی زخمیوں میں شامل ہیں حادثے کا شکار پانچوں افراد کا تعلق فورٹ عباس سے تھا۔ مرحوم کے بھائی خالد نے نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین کی تدفین سعودی عرب میں ہی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں