ملک تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کروڑ لعل عیسن کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پولیو مہم کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر کروڑ چوہدری نور محمد اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر نجف شاہ کاظمی نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلاکرکیا اس موقع پر اے سی کروڑ کا کہنا تھا کہ تحصیل بھر میں مختلف مقامات پر پولیو سینٹر قائم کیے گئے ہیں لاری اڈا ریلوے اسٹیشن و دیگر پبلک مقامات پر پولیو ٹیمیں موجود ہیں جہاں سے والدین اپنے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے ،ایم ایس ٹی ایچ کیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ کروڑ سٹی میں 38 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور تحصیل بھر میں ایک لاکھ سے زائد اور کروڑ سٹی میں 9800 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
حافظ آباد میں بھی آج سے پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔ جھگیوں میں رہنے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا گیا

حافظ آباد میں بھی آج سے پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے جھگیوں میں رہنے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2 لاکھ 38 ہزار 551 بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے پلانے کی اپیل کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد نے بتایا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے998ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

بچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچانے کے لیے انہیں حفاظتی قطرے پلانا ضروری ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی بہتر صحت اور انہیں معذور ی سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں تا کہ پاکستان پولیو فری ملک بن سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں