چیچہ وطنی میں بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا۔ خاتون نے گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے پر اپنے شوہر کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا

چیچہ وطنی میں بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے پر اپنے شوہر کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ شوہر اور اس کے بھائیوں نے گندم کی فصل کاشت کی تھی، بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر کے بھائیوں نے انہیں گندم کا کم حصہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں
رحیم یارخان میں شوہر کا بیوی پر مبینہ تشدد، ناک کاٹنے کی کوشش، سر کے بال کاٹ دیے
شیخوپورہ: بچے کو ڈانٹنے پر جھگڑا، شوہر کے تشدد سے بیوی ہلاک
پولیس کے مطابق مبینہ طور پر بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شوہر کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں