قصور:ڈانس پارٹی میں گرفتار مرد اور خواتین کی ویڈیو بنانے پر سیخ پا آر پی او نے ایس ایچ او اور ASI کو نوکری سے برخاست کر دیا

*قصور:ڈانس پارٹی میں گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنانے کا معاملہ*

آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے ایس ایچ او مصطفیٰ آباد ثقلین بخاری کو نوکری سے برخاست کر دیا

آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا، پولیس افسران کو سخت سزائیں

آر پی او شیخوپورہ کے اردل روم کے دوران ثقلین بخاری اپنی بیگناہی ثابت نہ کر سکا

ثقلین بخاری کا پارٹی کے آرگنائزر کیساتھ رابطہ، پروگرام کے انعقاد کیلئے ملوث ہونے اور ویڈیو وائرل کرنے پر ڈسمس کیا گیا۔ اطہر اسماعیل

محکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔ آر پی او شیخوپورہ ریجن

آر پی او شیخوپورہ ریجن نے اردل کے دوران تھانہ فاروق آباد کے ASI طارق محمود کو کرپشن پر نوکری سے برخاست کر دیا

سابق ایس ایچ او سید والا انسپکٹر شہباز کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر عہدے سے ایک رینک تنزلی کی سزا دی

تھانہ کھڈیاں کے سب انسپکٹر محمد یاسین کو ناقص تفتیش پر ایک رینک تنزلی کی سزا دی

انسپکٹر عابد محمود ایس ایچ او سٹی پتوکی کو فرائض میں غفلت برتنے پر تنخواہ کی تنزلی کی سزا دی

اسسٹنٹ ضلع شیخوپورہ محمد کاظم پاشا اور عاصم محمود کو فرائض میں غفلت برتنے پر انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دی

فرائض سے غفلت، اختیارات سے تجاوز اور ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ آر پی او شیخوپورہ ریجن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں