آزادکشمیر کو دہشتگردی سے بچانے کے لیے اہم اقدامات
وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار نور نے کہا ہے کہ تحریک طالبان کا نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے، مختلف مقامات سے دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔ آزاد پتن پل پر اسلحہ سمیت پکڑے گئے شخص کی نشاندہی پر مزید افراد کا پتہ چلا۔ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر اسلحہ لائسنس پر پابندی ختم کر دی گئی ہے، اراکین اسمبلی، افسران اور عام شہریوں کو خطرے کی بنیاد پر لائسنس جاری ہوں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ حالات کی سنگینی کو سمجھیں، محتاط رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ یہ وقت اتحاد اور ذمہ داری کا ہے۔
مظفرآباد :؛آزاد جموں وکشمیر کابینہ کے اجلاس کے بعد وزراء حکومت کی میڈیا کو بریفنگ
مظفرآباد : سینئر موسٹ وزیر/ وزیر داخلہ کرنل(ر) وقار احمد نور،فیصل ممتازراٹھور، چوہدری رشید اور اکبر ابراہیم نے بریفنگ دی
مظفرآباد : آزاد کشمیر میں حالیہ دہشتگرد کارروائیوں کے پیچھے ٹی ٹی پی اور ’را‘ کا ہاتھ ہونے کے اشارے ملے ہیں، وزراء حکومت آزادکشمیر
مظفرآباد : آئندہ دنوں میں اس حوالہ سے حقائق کو قوم کے سامنے رکھیں گے، وزیر داخلہ آزادکشمیر
مظفرآباد : ہم پاکستان سےIsolated نہیں رہ سکتے، وزراء حکومت آزادکشمیر
مظفرآباد : موجودہ حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا، وزراء
مظفرآباد : خاکی خون میں نہاتی ہے تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں، وقار احمد نور
مظفرآباد : انتشار اور بدامنی پھیلانے کی حوصلہ شکنی کی جائے، وزراء
مظفرآباد : فتنہ خوارج آزادکشمیر پہنچ چکا ہے، وزرائے حکومت آزادکشمیر
مظفرآباد : آزاد کشمیر کے کابینہ اجلاس میں ریاست میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ
مظفرآباد : اجلاس میں ملک دشمن قوتوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر داخلہ
مظفرآباد : کابینہ دہشتگردی کی کاروائی سے کامیابی سے نمٹنے پر خراج تحسین پیش کیا، وزراء حکومت
مظفرآباد : آزاد کشمیر پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزراء حکومت آزادکشمیر
مظفرآباد : انسپکٹر جنرل پولیس نے ریاست میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر کابینہ کوبریفنگ دی گئی، وزرائے حکومت
مظفرآباد : یہ ملک ہمارا پاک فوج بھی ہماری ہے، وزرائے حکومت آزادکشمیر
مظفرآباد : دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، وزراء حکومت آزادکشمیر
مظفرآباد : عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر کو کہتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ ملکر حالات کی سنگینی کا ادارک کریں ، وزراء حکومت آزادکشمیر
مظفرآباد : عوامی مطالبے پر حکومت نے سستی بجلی اور سستاآٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا، وزراء حکومت
مظفرآباد : کتوبر 2024 میں پولیس جوان کی شہادت، اس کے بعد گرفتار ثاقب نامی شخص آزاد کشمیر میں دہشتگردی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، وزیر داخلہ
مظفرآباد : اسی تسلسل میں 05 اپریل کو پکڑے جانے والے اسامہ نے بھی ہوشربا انکشافات کیے ہیں، وزیر داخلہ
مظفرآباد : کشمیری پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، وقار احمد نور
مظفرآباد : صحافی ریاست کے امن کیلئے شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں، وزراء حکومت
مظفرآباد : موجودہ حالات میں ریاست کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، فیصل ممتاز راٹھور
مظفرآباد : زاد کشمیر کو دہشت گردی کی لہر سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، فیصل ممتاز راٹھور
مظفرآباد : موجودہ صورتحال میں ہر ایک کو اپنا کردارادا کرنے کی ضرورت ہے، وزیر حکومت چوہدری رشید