پاکستانی نمائش کنندہ: چین کی وسیع منڈی مزید پاکستانیوں کو خوش آمدید کہنے کی منتظر

ہائیکو(شِنہوا)چین کے استوائی جزیرہ صوبے ہائی نان میں ہونے والی 5 ویں بین بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش نے عالمی کاروباری اداروں کے لئے اہم منڈی کے طور پر ملک کے مقام کی توثیق کی ہے۔

اس سال کی نمائش میں 71 ممالک اور خطوں سے 4 ہزار 100 سے زائد برانڈز نے شرکت کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حبیب الرحمان بھی ان میں شامل ہیں۔

حبیب دوسری مرتبہ نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ شنگھائی میں قائم پاک پرشین کارپٹس کے نائب جنرل منیجر کے طور پر وہ اس سال قیمتی پتھروں کی مصنوعات نمائش میں لے کرآئے ہیں۔

حبیب کا کہنا ہے پاکستان کے قیمتی پتھر انتہائی عمدہ ہوتے ہیں جہاں مزدوری کی لاگت چین کے مقابلے میں کم ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کی قیمتیں مسابقتی ہیں جو انہیں چینی صارفین میں مقبول بناتی ہیں۔

حبیب نے مزید کہا کہ اس سال میں چینی صارفین کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتی پتھر کی وسیع مصنوعات لایا ہوں جن میں چائے کے کپ، اژدہا نما پتھر کی آرائشی اشیاء اور پتھرکے کنگن شامل ہیں۔ نمائش کے پہلے ہی دن کئی صارفین ہماری مصنوعات خرید چکے تھے۔

چونکہ حبیب 2008 سے چین میں مقیم ہیں اس لئے وہ روانی سے چینی زبان بول سکتے ہیں۔ انہیں چین کی معیشت پر بھرپور اعتماد ہے۔

حبیب نے کہا کہ چین پاکستان کا دوست ہے۔میں کئی برسوں سے یہاں کاروبار کر رہا ہوں اور میں نے یہاں بڑی صارف منڈی دیکھی ہے۔ میں اس نمائش میں مزید ریٹیل کمپنیوں اور ہوٹلوں سے رابطے کے لئے آیا ہوں تاکہ پاکستان کی معیاری مصنوعات کو چینی منڈی میں متعارف کرایا جا سکے۔

حبیب نے شِنہوا کو بتایا کہ اس سال ان کے بوتھ کو 18 مربع میٹر تک وسیع کر دیا گیا ہے جس میں چینی صارفین کو مزید مصنوعات پیش کی گئی ہیں اور وہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو چین میں کاروبار کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں