چینی صدر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپورپہنچ گئے

چینی صدر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپورپہنچ گئے
کوالالمپور(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپورپہنچ گئے۔
منگل کے روز کوالالمپو پہنچنے پر کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انورابراہیم نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
شی نے ہوائی اڈے پر ایک تحریری بیان میں کہا کہ وہ اپنے دورے کو دوطرفہ روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنے اور سیاسی باہمی اعتماد مضبوط بنانے کے موقع کے طور پر لینے کی توقع رکھتے ہیں۔
شی نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جدیدیت کی کوششوں میں تعاون کو فروغ دیں، تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو مشترکہ طور پر آگے بڑھائیں اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ ملائیشیا برادری کے قیام کو نئی اونچائی تک مسلسل بلند کریں۔
انہوں نے اس امید ظاہر کی کہ چین اور ملائیشیا کی مشترکہ کاوشوں سے ان کے دورے کے بامعنیٰ نتائج برآمد ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اچھی ہمسایہ دوستی اور باہمی فائدے کا ایک نیا تاریخی دور اور دوطرفہ تعلقات کے لئے ایک نئے سنہرے 50 سال کا آغاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں