تھانے سٹی باغ/ چوکی پولیس ریڑہ کی کارروائی،
باغ کے نواحی علاقے اپر سمنی میں کتوں کی لڑائی کی اطلاع پر SSP باغ راجہ اکمل خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ پولیس سِٹی باغ کو کارروائی کا حُکم دیا جس پر SHO تھانہ سٹی باغ رفاقت الیاس عباسی نے ہمراہ چوکی پولیس ریڑہ کارروائی کرتے ہوئے کتوں کی لڑائی کروانے والے ملزمان مقامی اور دوسرے اضلاع سے آئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم فیضان ولد مقبول سکنہ کھائیگلہ کو گرفتار کر لیا اور زخمی کُتے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ جبکہ مقامی افراد کی تلاش جاری ، ایسے تمام افراد جنہوں نے یہ مقابلہ منعقد کروایا سب کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان پولیس باغ