پاکستان سپر لیگ 10 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپین اسلام آباد یوناٸیٹڈ نے لاہور قلندرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گٸے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یوناٸیٹڈ نے 140رنز کا مطلوبہ ہدف 17.2اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پوراکیا۔ اسلام آباد یوناٸیٹڈ کے پہلے آوٹ ہونیوالے کھلاڑی ایندریس گویس تھے جو چار رنز بنا کر آصف آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوے جبکہ صاحبزادہ فرحان نویں اوور میں 25رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر کیچ آوٹ ہوے۔ اسلام آباد یوناٸیٹڈ کے کولن منرو 42 گیندوں پر 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ سلمان علی آغا 41، صاحبزادہ فرحان 25رنز بنا سکے۔اس سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم 20ویں اوور میں 139 رنز بناکر آؤٹ ہوٸی تھی۔ عبداللہ شفیق، 66، سکندر رضا 23، حارث رؤف 10، محمد نعیم 8 رنز بناسکے۔شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے 2، 2 رنز بنائے تھے