سرائے عالمگیر میں طلاق ہونے کے رنج میں ملزمان نے نوجوان پر فائرنگ کر دی ۱۷ سالہ نوجوان شدید زخمی

سرائے عالمگیر تھانہ صدر کے علاقہ چک نذر میں طلاق ہونے کے رنج میں ملزمان نے نوجوان پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ۱۷ سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا محمد رضوان نے تھانہ صدر کو بتایا کہ زاہد نامی نوجوان کی شادی اسکی بھتیجی سے ہوئی تھی جو اختلافات کی وجہ سے طلاق ہو گئی جسکے رنج میں زاہد اور اسکے ساتھ نامعلوم ہمراہی نے فائرنگ کر کے حارث کو شدید زخمی کر دیا ۱۷ سالہ حارث کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزمان موقعہ سے فرار مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں