خیرپور کے صحافی اے ڈی شر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سول سوسائٹی شہریوں کا 6 گھنٹے سے لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ کے صحافی ہم نیوز کے رپورٹر اے ڈی شر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مہران ہائی وے سوئی گیس موڑ پر صحافیوں سول سوسائٹی شہریوں کا 6 گھنٹے سے لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے مظاہرین کی جانب سے پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی جاری مظاہرین کا کہنا ہے کے پولیس صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے صحافی اے ڈی شر کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے پولیس ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوے کہا کے اے ڈی شر کے قاتلوں فوری طور پر گرفتار کیا جائے دیگر صورت ایس ایس پی ڈی آئی جی آفیس کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں