گوجرہ موٹروے ایم 4 پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جلتی گاڑی میں ڈرائیور زندہ جلتا رہا گاڑی سے بحفاظت باہر نکلنے والے مسافر ویڈیو بناتے رہے لیکن ڈرائیور کی مدد نہ کی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں 2 گھنٹے بعد موقع پر پہنچیں انسانیت کی بےحسی کی مثال قائم ہو گئی
گوجرہ میں موٹروے ایم 4 پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی بس میں سوار 43 مسافر بحفاظت باہر نکل آئے جبکہ ڈرائیور جلتی بس میں پھنسا چیختا چلاتا رہا باہر کھڑے مسافر جھلستے ڈرائیور کی جان بچانے کی بجائے ویڈیو بناتے رہے ویڈیو میں جلتی بس میں پھنسے ڈرائیور کو واویلا کرتے ہوئے مدد کو پکارتے دیکھا جا سکتا ہے ڈرائیور زندہ جلتا رہا مگر دیکھنے والے بےحسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویڈیو بناتے رہے ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس جائے وقوعہ پر 2 گھنٹے بعد پہنچی تب تک خوشاب کا رہائشی ڈرائیور سید اصغر علی شاہ جان کی بازی ہار چکا تھا یہ واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے