ننکانہ صاحب: تھانہ مانگٹانوالا کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ تین ملزمان نے راہگیر سے موٹر سائیکل چھینی۔ پولیس نے 15 کال پر ناکہ بندی کی، تعاقب پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک ملزم ساتھیوں کی گولی سے ہلاک، دو فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم آصف 37 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مانگٹانوالا پولیس کو مطلوب تھا۔ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس ترجمان کاکہنا ہے ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی