ڈیرہ غازی خان میں مبینہ پولیس مقابلہ ۔ فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں پکڑا گیا
ترجمان پولیس نے دعویٰ کیا کہ رات گئے جام پور روڈ پر موٹر سائیکل سوار چھ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی کارروائی کے دوران دو زخمی ڈاکوؤں سمیت تین ڈاکو پکڑے گئے زخمیوں میں سے ایک ڈاکو اہسپتال منتقل کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکل برآمد ہوئے جبکہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارھے ہیں دوسری جانب پولیس تھانہ گدائی نے قانونی کارروائی شروع کردی