مولوی سعد اللہ بلوچ نے انڈونیشیا میں افغان سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

کابل( الامارہ ) افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق مولوی سعد اللہ بلوچ نے انڈونیشیا میں امارت اسلامیہ افغانستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

مولوی سعد اللہ بلوچ اس سے قبل وزارت خارجہ میں امور سرحدی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں خارجہ امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

قابل غور امر یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں کئی ایشیائی ممالک سمیت ناروے نے بھی امارت اسلامیہ کے نئے مقرر کردہ سفیروں اور سفارتی عملے کو قبول کیا ہے۔ افغان حکومت نے ان پیش رفتوں کو عالمی اور علاقائی سطح پر تعلقات کے ایک نئے اور مؤثر باب کا آغاز قرار دیا ہے، جو امارت اسلامیہ کی سفارتی پالیسیوں میں اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں