آر آئی یو جے کی اڈیالہ جیل کے باہر کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ راولپنڈی پولیس کے غیر مناسب رویے، موبائل و چھیننے کی مذمت

آر آئی یو جے کی اڈیالہ جیل کے باہر کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ راولپنڈی پولیس کے غیر مناسب رویے،ہاتھا پائی کرنے ،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور موبائل و کیمرے چھیننے کی کوشش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد()راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس نے اڈیالہ جیل کے باہر کوریج کرنے والے جیو نیوز سے وابستہ سینئر صحافی شبیر ڈار اور ایک نیوز سے وابستہ سجاد چوہدری و دیگر سینیئر صحافیوں کے ساتھ راولپنڈی پولیس کے غیر مناسب رویے،ہاتھا پائی کرنے ۔ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور موبائل و کیمرے چھیننے کی کوشش کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ،جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے ائے روز صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کبھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی کوریج سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے اور پولیس وردی کا ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جیو نیوز کے شبیر ڈار اور ایک نیوز کے سجاد چوہدری ودیگر صحافیوں کے ساتھ تھانہ چکری کے ایس ایچ او طیب بیگ اور ان کے دیگر اہلکار اس وقت رکاوٹ بنے جب سینیئر صحافیوں نے اڈیالہ جیل کے باہر سڑک پر احتجاج کرنے والے افراد کی کوریج کرنے کی کوشش کی، سینیئر صحافیوں کو بزور بازو روکا گیا ان کے ساتھ انتہائی نازیبا سلوک کیا گیا ایس ایچ او تھانہ چکری طیب بیگ نے غیر مناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے دھمکیاں دیں اہلکاروں کے ذریعے حملہ کروایا اور ہاتھا پائی کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا کام حق اور سچ لکھنا اور دیکھانا ہوتا ہے لیکن راولپنڈی پولیس نے صحافیوں سے کوریج کے دوران موبائل چھیننے کی ہر ممکن کوشش کی ہے جس میں ایس ایچ او طیب بیگ اور دیگر اہلکار شامل ہیں ار ائی یو جے کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ائے روز راولپنڈی پولیس کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ پر تشدد اور ناروا رویہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ راولپنڈی پولیس کے چند افسران ہر حال میں پولیس اور صحافیوں کو امنے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں سی پی او راولپنڈی اگرچہ ہر واقعے کے بعد سخت ایکشن کی یقین دہانی بھی کرواتے ہیں مگر مسلسل ہونے والے واقعات اس کو ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے ماتحث افسران ان کے کنٹرول میں نہیں اور انہیں حقائق سے دور رکھا جا رہا ہے ار آئی یو جے اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کرتی ہے کہ متذکرہ واقعے میں حقیقی ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اگر اس بار بھی راولپنڈی پولیس کا رویہ درست نہ ہوا اور پولیس فورس کی ساکھ کو داؤ پر لگانے والے مخصوص عناصر کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو بھرپور طریقے احتجاج کیا جائے گا

طارق علی ورک
صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں