سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی زیرنگرانی تین میگا منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری

سینئر وزیرمریم اورنگزیب
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرنگرانی تین میگا منصوبوں وزیر اعلیٰ ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ انیشیٹو ۔ چیف منسٹرز انیشیٹو فار ایگرو فاریسٹری آن فاریسٹ ویسٹ لینڈ ، گرین پاکستان پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری

انسداد سموگ اورماحول دوست تقاضوں کے تحت محکمہ جنگلات کی جانب سے صوبہ بھر میں وسیع شجرکاری مہم تیزکردی گٸی

رواں مالی سال 2024-25 میں اب تک مجموعی طور پرمحکمہ جنگلات نے 4.1 ملین درخت لگاۓ، ہدف سے آگے نکلنے کی حکمت عملی تیار

مریم نواز شریف کے مطابق شجرکاری صرف درخت لگانے کا عمل نہیں بلکہ نسلوں کے تحفظ کا مشن ہے

تینوں منصوبوں کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں 57,551 ایکڑ رقبے پر 47 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر

غیر ترقیاتی بجٹ کے تحت 0.3 ملین درخت لگائے گئے، دیگر اداروں و افواج پاکستان کو 7 ملین پودے فراہم کیے گئے

شجرکاری سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے

بنجر زمینوں پر شجرکاری کے ذریعے ماحول دوست زونز قائم کیے جا رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا مؤثر حل شجرکاری ہے

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پالیسی کے تحت ”ہر شہری ایک پودا لگائے، سبز پنجاب ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے

تینوں منصوبے وزیر اعلیٰ ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ انیشیٹو ۔ چیف منسٹرز انیشیٹو فار ایگرو فاریسٹری آن فاریسٹ ویسٹ لینڈ ، گرین پاکستان پروگرام، پنجاب کو ہرابھرابناٸیں گے

ان منصوبوں میں کئی دہائیوں سے بنجر زمینوں پر شجر کاری کی جارہی ہے۔

جس سے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے خطرے کو روکا جا سکے گا۔

ان منصوبوں کی مدد سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں کی معاشی ترقی بھی ہو رہی ہے۔
یہ ماحول دوست منصوبے نہ صرف درخت لگا رہے ہیں بلکہ نئی معیشت کی بنیاد رکھ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں