کوہاٹ تاندہ ڈیم کے قریب CTD اہلکار کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف خصوصی آپریشن دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تباہ

٭ دہشتگردوں اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ۔
پریس ریلیز(کوہاٹ)
تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر کے ریجنز اور اضلاع میں دہشت گردوں، بھتہ خوروں اور سماج دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کے لیے خصوصی کریک ڈاو¿ن کا اغاز کیا گیا ہے جس کے تسلسل میں کوہاٹ ریجن میں کئی کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔
تاندہ ڈیم کے قریب سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کا سراغ لگا کر ان کے خلاف خصوصی آپریشن کیا گیا جس کی نگرانی ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد نے کی جس میں ڈیڑھ ہزار فٹ کی بلندی پر قائم کی گئی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نشانہ بنائی گئیں۔ کوہاٹ پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے مشترکہ اور بھرپور کارروائی میں دہشت گردوں کی ان تمام محفوظ ترین پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا جہاں دہشت گرد کسی بھی بزدلانہ حرکت کے بعد روپوش ہوتے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کوہاٹ پولیس نے شکردرہ اور بڈو کے پہاڑی علاقے میں بدنامِ زمانہ بھتہ خور اور اشتہاری مجرم ناصر عرف پٹو کے بھتہ خوری کے گڑھ کو نشانہ بنا کر مسمار کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ زاہد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردوں سے اپنے علاقوں کو پاک کرنے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کوہاٹ پولیس کی دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بے مثال کارروائیوں کو سراہتے ہوئے آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لیے توصیفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں