مظفرآباد : آزادکشمیر حکومت کا صحافت پر حملہ، روزنامہ جموں کشمیر کے خلاف ایف آئی آر درج
مظفرآباد ، رینجرز فورس قیام کی خبر پر انتقامی کارروائی، چیف ایڈیٹر عامر محبوب سمیت پوری ٹیم نشانے پر
مظفرآباد ، تنقیدی رپورٹنگ پر اخبار انتظامیہ کے خلاف دفعات 500، 501، 504، 505 کے تحت مقدمہ سیکرٹریٹ تھانہ مظفرآباد میں مقدمہ درج ہوا
مظفرآباد ، وزیراعظم انوارالحق اور وزیر داخلہ وقار نور کے حکم پر ایف آئی آر درج، صحافتی تنظیموں کا احتجاج
مظفرآباد ،صحافتی ادارے کے خلاف ایف آئی آر جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، صحافتی تنظیمیں
مظفرآباد ، آج ایک اخبار پر پابندی، کل سب کی زبانیں بند ہوں گی، آزادی صحافت کے لیے متحد ہونے کا وقت ہے صحافتی تنظیمیں
بریکنگ نیوز!
آزادی صحافت پر وار! وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق اور وزیر داخلہ وقار نور کے حکم پر روزنامہ جموں کشمیر کے چیف ایڈیٹر عامر محبوب، گروپ ایڈیٹر راجہ کفیل احمد، ایڈیٹرشہزاد احمد راٹھور سمیت پوری انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ ایف آئی آر محکمہ اطلاعات اور محکمہ داخلہ کی تحریک پر درج کی گئی۔
اُس وقت جب عامر محبوب کا بیٹا اسلام آباد میں شدید علالت کے باعث آپریشن کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ اس ایف آئی آر کا مقصد محترم عامر محبوب اور انکے ساتھیوں کے خلاف ذاتی انتقام لینا اور ذہنی اذیت سے دوچار کرنا ہے۔
روزنامہ جموں کشمیر اور اس کے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔روزنامہ جموں کشمیر اخبار کا “جرم” عوامی ایکشن کمیٹی کی کوریج، رینجرز کے قیام کی خبر اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید ہے۔
یاد رہے کہ روزنامہ جموں کشمیر ، روزنامہ سٹیٹ ویوز اور دی کوٹلینز اخبار پر موجودہ وزیراعظم اور انکی حکومت نے 20 ماہ سے پابندی بھی عائد کر رکھی ہے۔
سیکرٹریٹ تھانہ میں نمبر 64/25 کے تحت درج ایف آئی آر کی دفعات: 500، 501، 504، 489/Y – ہتک عزت، اشتعال انگیزی،امن عامہ میں خلل ڈالنے پر2 سال تک قید یا جرمانہ یا دونوں ہیں۔
آر آئی یو جے کی روزنامہ جموں و کشمیر کے چیف ایڈیٹر عامر محبوب سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف خبروں کی اشاعت پر مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت ,
ایف آئی آر کی فوری واپسی کا مطالبہ
اسلام آباد()راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس نے روزنامہ جموں و کشمیر کے چیف ایڈیٹر عامر محبوب سمیت دیگر تمام ذمہ داران کے خلاف خبروں کی اشاعت پر مقدمہ درج کروانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔راولپنڈی اسلام اباد یونین جرنلسٹ کے صدر طارق علی ورک،جنرل سیکرٹری اصف بشیر چوہدری،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری اور دیگرعہدے داروں کا کہنا تھا کہ روزنامہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے خلاف وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق اور وزیر داخلہ وقار نور کی ایما پر مقدمہ درج ہوا ہے اس مقدمے میں روزنامہ جموں کشمیر کے چیف ایڈیٹر عامر محبوب، گروپ ایڈیٹر راجہ کفیل احمد، ایڈیٹر شہزاد راٹھور اور دیگر صحافتی عملے کو ملزم قرار دیا گیا ہے آر آئی یو جے اس ایف آئی آر کو آزادی صحافت پر کھلا حملہ اور بزدلانہ کارروائی قرار دیتی ہے
یہ مقدمہ ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ،سراسر ذاتی انتقام اور ذہنی اذیت پہنچانے کی کوشش ہے۔
عامر محبوب اور ان کے ادارے کاخبر دینا “جرم”بنادیا گیا ہے
روزنامہ جموں کشمیر کیساتھ روزنامہ سٹیٹ ویوز، سٹیٹ ویوز ڈیجیٹل، روزنامہ دی کوٹلینز اور ڈیلی فریڈم پوسٹ کو بھی پچھلے 20 ماہ سے سرکاری اشتہارات سے محروم رکھ کر معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔
آر آئی یو جے مطالبہ کرتی ہے کہ روزنامہ جموں کشمیر کے خلاف ایف آئی آر فوری واپس لی جائے۔تمام صحافتی اداروں پر عائد معاشی پابندیاں ختم کی جائیں
اور صحافیوں کو آزادانہ پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی کی مکمل ضمانت دی جائے
آر آئی یو جے کی قیادت نے کہا کہ اگر ایسے آمرانہ ہتھکنڈے بند نہ کیے گئے تو جلد احتجاجی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
اسلام آباد
راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس دستور نے نیشنل پریس کلب کے الیکشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ این پی سی کے شفاف الیکشن کے انعقاد کےلیے غیر جانبدار سکرونٹی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں تمام گروپوں کی نمائندگی ہو ۔ اجلاس میں آزادکشمیر سے شائع ہونے والے ریاستی اخبار جموں وکشمیر کے خلاف حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے درج ایف ائی ار کی مذمت کی گئ ۔ اجلاس میں ایسے اخبارات اورٹی وی چینلز جنہوں نے ملازمین کو تنخواہیں التواء میں رکھی ہیں انہیں خبردار کیا کہ وہ فوری ادائیگیوں کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف احتجاجی دھرنا دیاجائے گا ۔ اجلاس میں این پی سی کے الیکشن میں اپوزیشن پراعتماد کرنے ان کا شکریہ اداکیا گیا گزشتہ روز ار ائی یوجے کااجلاس صدر رانا کوثر علی کی زیرصدارت یہاں منعقد ہوا اجلاس میں سابق صدروار ائی یوجے خاور نوازراجہ اور سید قیصر عباس شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔جبکہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری راحیل سواتی فنانس سیکرٹری ملک عارف نائب صدور رازق بھٹی ۔ نوید احمد ۔جوائنٹ سیکرٹریز منظور سہلیریا اور اویس لطیف شریک ہوئے اجلاس میں جنرل سیکرٹری راحیل سواتی نے ایجنڈا پیش کیا ۔ اجلاس میں یونین کی ممبر سازی کا فیصلہ کیا گیاہے اس سلسلے میں کمیٹی بھی تشکیل دی دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں عیدملن پارٹی کو حتمی شکل دینے کےلیے بھی مشاورت کی گئی اجلاس میں این پی سی الیکشن کے اپوزیشن کو حوصلہ افزا ووٹ ملنے پر ممبران کا شکریہ اداکیا گیا جبکہ اجلاس میں پریس کلب کے الیکشن میں ہونے بے ضابطگیوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پریس کلب کی ووٹرلسٹ کی سکرونٹی کےلیے تمام گروپ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ووٹر لسٹ کی سکرونٹی یقینی ہوسکے اور ائیندہ شفاف الیکشن کاانعقاد ممکن ہو سکے ۔ اجلاس میں خاور نوازراجہ نے روزنامہ جموں وکشمیر پر درج مقدمہ کے حوالے سے اگاہ کیا کہ اس سے قبل ایل سال سے وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق نے براہ راست اخںار کے اشتہارات بندکررکھے ہیں جس پر اجلاس میں وزیراعظم ازادکشمیر کے اقدام کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیاگیا کہ جموں وکشمیر پر درج ایف ائی ار فلفورواپس لی جائے ۔