افسوسناک واقعہ
زہریلا سالن کھانے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جانبحق بچوں اور خاتون سمیت تین افراد انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل عارف والاکے نواحی گاؤں چک نمبر 27 ای بی کے رہائشی محمد رمضان کی فیملی نے گھر میں مرغیوں کے پنجے پکائے تو ساری فیملی نے اسی سالن کے ساتھ کھانا کھا لیا جس کے بعد گھر کے تمام افراد کی حالت غیر ہو گئی جن کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا مگر گھر کا سربراہ رمضان اور اس کا بیٹا علی رمضان جانبحق ہو گئے جبکہ بچوں کی والدہ سکینہ بی بی سات سالہ ماہم اور علی رمضان کو سخت تشویشناک حالت میں علاج کیا جا رہا ہے بچ جانے والے تینوں ماں بیٹا اور بیٹی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے
