قصور (
ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا سخت ایکشن، تفتیشی آفیسر اور مثل رائٹر گرفتار، حوالات میں بند
ویڈیو وائرل کرنے پر سب انسپکٹر محمد صادق اور کانسٹیبل ندیم ناگی(PHP) کے خلاف پیکا ایکٹ اور 155 سی کے تحت مقدمہ درج
سب انسپکٹر محمد صادق کو نوکری سے برخاستگی کی بھی سزا ، انسپکٹر ثقلین بخاری ایس ایچ او مصطفیٰ آباد معطل، کلوز لائن اور میجر سزا (نوکری سے برخاستگی) کی ریکمنڈیشن
سکیورٹی کانسٹیبل کو ڈانس پارٹی کے متعلق افسران بالا کو آگاہ نہ کرنے پر نوکری سے برخاستگی کی سزا
محرر تھانہ مصطفیٰ آباد محمد شبیر کو حوالات میں ویڈیو بننے سے نا روکنے پر 02 سٹیجز پر تنخواہ کی تنزلی کی سزا
محکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔
ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں
فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ۔ نشے میں دھت 30 مرد اور 25 خواتین گرفتار
قصور۔ تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کا ڈی ایس پی صدر افضل ڈوگر کی سربراہی میں فارم ہاؤس پر چھاپہ
https://youtube.com/shorts/NtciO10JLxo?si=afTYiZJWL-H-3FNr
قصور۔ ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 30 مرد اور 25 لڑکیاں رنگے ہاتھوں گرفتار
قصور۔ پولیس نے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا
قصور۔ تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کو پکی حویلی کے قریب فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی
قصور۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایس ایچ او ثقلین بخاری پر مشتمل ٹیم نے بھاری نفری کیساتھ ریڈ کیا گیا
قصور۔ پولیس نے فارم ہاؤس کے مالک سمیت نشے میں دھت 30 مرد اور 25 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا
قصور۔ پولیس نے ڈانس پارٹی سے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا
قصور۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور نے پوری پولیس ٹیم کو معطل کر دیا ہے ڈی پی او قصور نے گرفتار ملزمان کی وڈیو بنانے اور اس سے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے عمل کو غیر قانونی اور خلافِ ضابطہ قرار دیتے ہوئے پوری ٹیم کو معطل کر دیا ہے