تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے کزن انتقال کرگئے وزیراعظم کا ان کے بھائیوں سے اظہار تعزیت

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سعید اللہ نیازی کے انتقال پر ٹیلی فون، انکے بھائیوں حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی سے اظہارِ تعزیت*

وزیرِ اعظم کا مرحوم کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا.

اللہ تعالی مرحوم سعید اللہ نیازی کے درجات بلند کرے، آمین. وزیرِ اعظم

مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں سعید اللہ نیازی مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں. وزیرِ اعظم
*اطلاع برائے نماز جنازہ۔*
*سعید اللہ خان نیازی شیرمان خیل “قضائے الٰہی” سے وفات پا گئے ہیں*۔ *جن کی نمازِ جنازہ آج بعداز نماز عصر ساڑھے پانچ بجے “مرکزی عیدگاہ”میانوالی میں ادا کی جائے گی۔ شامل فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔*
*سعید اللہ خان نیازی شیرمان خیل ” عمران خان بانی تحریک انصاف کے چاچا زاد بھائی ۔۔حفیظ اللہ خان نیازی بین الاقوامی صحافی۔ انعام اللہ خان نیازی سابقہ ایم۔این۔اے سابقہ ایم۔پی۔اے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما۔ نجیب اللہ خاں نیازی مرحوم سابقہ ایم۔پی۔اے اور عرفان اللہ خان نیازی سابقہ ایم۔پی۔اے کے بڑے بھائی اور تحریک پاکستان کے جانثار مجاہد ظفر اللہ خان نیازی مرحوم کے بیٹے تھے”۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں