شمالی وزیرستان :تحصیل شیوا میں کالعدم تنظیم ٹی/ ٹی /پی کے کارندوں نے ایک مقامی نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی اس کے بال اور داڑھی کاٹ دی۔ مقامی ذرائع کے مطابق، نوجوان نے چند روز قبل عوامی سطح پر ٹی ٹی پی کے خلاف بات کی تھی، جس پر شدت پسندوں نے اسے اغوا کرکے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم نے یہ سفاکانہ کارروائی علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے کی، تاکہ کوئی ان کے خلاف آواز بلند نہ کر سکے