اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی سابق چیئرپرسن کے گھر پر منال کے ملازمین کے حملے کا معاملہ واقع کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں منال کے ملازمین اور اشتعال دلانے والے بااثر افراد کے خلاف درج
اسلام آباد تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کے اندراج کے مطابق بتایا گیا کہ سیکٹر ایف سیون تھری میں میرے گھر پر مردو خواتین نے حملہ کیا،گھر پر پتھراؤ کیا گیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،کچھ عناصر نے مظاہرین کو میرے خلاف اشتعال دلایا،بااثر مالکان نےمجھ پر ذاتی طور پر منال کومسمار کرنے اور میری کردار کشی کی مہم چلا رکھی ہے، متن مقدمہ کے اندراج کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ منال ہوٹل کو سپریم کورٹ کے احکامات پر مسمار کیا ،مقدمے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے
